06 February, 2012

پاکستان نے دبئي ٹيسٹ جيت ليا، انگلينڈکيخلاف سيريزميں کلين سوئپ

پاکستان نے دبئي ٹيسٹ جيت ليا، انگلينڈکيخلاف سيريزميں کلين سوئپ


دبئي … پاکستان نے انگلينڈ کے خلاف ٹيسٹ سيريز ميں کلين سوئپ مکمل کرليا، قومي ٹيم نے تيسرے اور آخري ٹيسٹ ميں 71 رنز سے فتح حاصل کي. دبئي انٹرنيشنل کرکٹ اسٹيڈيم ميں کھيلے جانے والے ميچ ميں پاکستان نے انگلينڈ کو جيت کے لئے 324 رنز کا ہدف ديا تاہم انگلينڈ کي پوري ٹيم کھيل کے چوتھے ہي روز 252 رنز بنا کر آو?ٹ ہوگئي، ميٹ پرائر 48 رنز بنا کر ناٹ آو?ٹ رہے. پاکستان کے اظہر علي کو مين کا جبکہ سعيد اجمل کو سيريز کا بہترين کھلاڑي قرار ديا گيا. پاکستان نے انگلينڈ کو پہلي بار ٹيسٹ سيريز ميں کلين سوئپ کيا جبکہ انگلينڈ کي ٹيم 2006ايشز سيريز کے بعد پہلي بار وائٹ واش کا شکار ہوئي ہے. آج انگلش ٹيم نے 36 رنز بغير کسي نقصان کے اپني نامکمل اننگز کا آغاز کيا، کھيل کے پہلے سيشن ميں پاکستان کو 2 کاميابياں حاصل ہوئيں، اسٹراس 26 رنز بناکر عبدالرحمن کي گيند پر ايل بي ڈبليو ہوئے جبکہ ٹراٹ 18 رنز بناکر سعيد اجمل کا شکار بنے. کھيل کے دوسرے سيشن ميں پاکستان ٹيم کو مزيد 4 کاميابياں مليں، پيٹرسن 18 جبکہ کک 49 رنز بناکر سعيد اجمل کي جادوئي گيندوں کا شکار ہو کر پويلين واپس لوٹ گئے، اي اين بيل 10 رنز بناکر عمر گل کا شکار بنے، ايوائن مورگن 31رنز بناکر عمر گل کي ہي گيند کا شکار ہوئے. آخري سيشن ميں پاکستان کو جيت کے لئے مزيد چار وکٹوں کي ضرورت تھي جب 196رنز کے مجموعي اسکور پر اسٹورٹ براڈ 18 رنز بنا کر عمر گل کي گيند پر توفيق عمر کو کيچ تھا کر پويلين کي راہ لي، تاہم ميٹ پرائر پاکستان اور فتح کے درميان ڈٹے رہے. انگلينڈ کي آٹھويں وکٹ 203 رنز پر گري جب گريم سوان ايک رن پر فاسٹ بولر عمر گل کا شکار بنے. جيمز اينڈرسن سعيد اجمل کي گيند پر 9 رنز بنا کر يونس خان کے ہاتھوں کيچ آو?ٹ ہوئے. انگلينڈ کاآخري آو?ٹ ہونے والا کھلاڑي مونٹي پنيسر 8 رنز بنا کر عبدالرحمن کي گيند پر پويلين لوٹا، ميٹ پرائر آخر تک ڈٹے رہے تاہم پاکستان کو فتح کے حصول سے نہ روک سکے. پاکستان کي جانب سے دوسري اننگز ميں عمر گل اور سعيد اجمل نے 4، 4 اور عبدالرحمان نے 2 وکٹيں حاصل کيں جبکہ ميچ ميں سعيد اجمل اور عبدالرحمان نے 7،7 اور عمر گل نے 6 وکٹيں ليں. ٹيسٹ کرکٹ کي تاريخ ميں 1907کے بعد پاکستان پہلي ٹيم ہے جس نے پہلي اننگز ميں 100 سے کم اسکو رپر آو?ٹ ہونے کے بعد ميچ جيت ليا. پاکستان پہلي اننگز ميں 99 رنز بنا کر آو?ٹ ہوگئي تھي تاہم انگلينڈ کو 141 پر آو?ٹ کرنے کے بعد قومي ٹيم کے بيٹسمينوں نے عمدہ کارکردگي کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسري اننگز ميں 365 رنز بنا کر انگلينڈ کو جيت کے لئے 324 رنز کا ہدف ديا تھا.

Kevin Pietersen is bowled through the gate, Pakistan v England, 3rd Test, Dubai, 4th day, February 6, 2012
Kevin Pietersen was again bamboozled by Saeed Ajmal © AFP 

Ayeza Khan Photoshoot 2020, Ayeza Khan Photos, Ayeza Khan 2020 New

Ayeza Khan Hot Photoshoot Ayeza Khan Hot Photoshoot, Ayeza Khan, Ayeza Khan Photos